ماشا اللہ 46 سال تک ایک ساتھ ،ْوزیراعظم کی شادی کی سالگرہ پرمریم نوازکی ٹوئٹ

میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے

اتوار 2 اپریل 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والدیں کی شادی کی سالگرہ پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں پیار و محبت کی بہت سی کہانیاں لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی نے نوازشریف اور خاتون اول کلثوم نواز کی شادی کی سالگرہ کی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پیار و محبت کی بہت سی کہانیاں لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے۔

اوراس دنیا میں کوئی شے مکمل ( پرفیکٹ ) نہیں لیکن آپ دونوں کا معاملہ مختلف ہے ،ْماشا اللہ 46 سال تک ایک ساتھ ۔مریم نواز نے کہاکہ رسول خدا حضرت محمد مصطفیؐ کا فرمان ِعظیم ہے کہ اس شخص کا ایمان سب سے بہترین ہے جس کا کردار عمدہ ترین ہو اور جو اپنی بیوی سے نرم رویہ رکھتا ہو۔نوازشریف کی صاحبزادی نے کہاکہ والدین نے اپنے شادی کی 46 ویں سالگرہ دادی کے گھر میں منائی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے اور شادی کا کیک نوازشریف کے بہن بھائی لائے تھے۔

متعلقہ عنوان :