ٹورنٹو سے کراچی پہنچنے والی ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کاسوٹ کیس گم ہوگیا

پی آئی اے حکام نے 4 بیگز میں سے ایک کو غائب کردیا ہے ،ْکوئی اطمینان بخش جواب بھی نہیں دیا جارہا ،ْ شہلا رضا

اتوار 2 اپریل 2017 13:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹورنٹو سے کراچی پہنچنے پر پی آئی اے حکام نے ان کے 4 بیگز میں سے ایک کو غائب کردیا ہے اور اس حوالے سے کوئی اطمینان بخش جواب بھی نہیں دیا جارہا۔

(جاری ہے)

ٹورنٹو سے کراچی پہنچنے پر نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شہلا رضا نے بتایا کہ وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 798 کے ذریعے ٹورنٹو سے براہ راستہ لاہور کراچی پہنچیں۔

کراچی پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ان سمیت 3 مسافروں کا سامان غائب ہے ،ْشہلا رضا نے کہا کہ 4 سوٹ کیس میں سے ایک بیگ واپس نہیں ملا جبکہ گم ہونے والے بیگ میں کپڑے اور تحائف تھے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی آئی اے عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے رہا۔

متعلقہ عنوان :