Live Updates

آئندہ 30دن پاکستان کی سیاست کیلئے بہت اہم ہیں،شیخ رشید

جنرل قمرجاویدباجوہ راحیل شریف سےکم نہیں ہیں،وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی جبکہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات اہم ہے،عمران خان اور میں نے ہارجیت دونوں صورتوں میں حکمت عملی بنالی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 اپریل 2017 13:03

آئندہ 30دن پاکستان کی سیاست کیلئے بہت اہم ہیں،شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02اپریل2017ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ آئندہ 30دن پاکستان کی سیاست کیلئے بہت اہم ہیں،جنرل قمرجاویدباجوہ راحیل شریف سے کم نہیں ہیں،وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی جبکہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات اہم ہے،عمران خان اور میں نے ہارجیت دونوں صورتوں میں حکمت عملی بنالی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی جبکہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات اہم ہے۔

جنرل قمرجاویدباجوہ راحیل شریف سے کم نہیں ہیں۔آرمی چیف سے ملاقات میں عمران خان کوکوئی بریفنگ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 184/3میں ترمیم کرنے جارہے ہیں۔آئندہ 30دن پاکستان کی سیاست کیلئے بہت اہم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور میں نے ہارجیت دونوں صورتوں میں حکمت عملی بنالی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں کسی کوشک نہیں ہونا چاہیے کہ کلین چٹ ملے گی۔

ججزکاپاناما کیس کے فیصلے میں ایک دوچیزوں میں اختلاف ہوسکتاہے لیکن حدیبیہ پیپرزملز،ادارے، کیس کی اپیل اور ایک ایسا جج جو خود جاکربرٹش ورژن میں اپنی پارٹی کورجسٹرڈ کرتاہے۔اور پاناما میں اپنااکاؤنٹ کھولتاہے۔ایک بات طے ہے کہ پاناما کیس فیصلے میں ن یا قانون کاجنازہ ضرور نکلے گا۔دعاہے کہ خون آلودنہ ہو۔کلیئرفیصلہ آناچاہیے۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات