صومالیہ میں وسیع پیمانے پر امریکی حملے، شہریوں کے لیے خطرہ

ٹرمپ کے فیصلے سے قحط زدہ علاقے میں بے گھر افرادزیادہ متاثرہوں گے،سیکورٹی ماہرین

اتوار 2 اپریل 2017 12:50

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے صومالیہ میں القاعدہ کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کی اجازت کے بعد شہریوں کو زیادہ خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی ماہرین نے امریکی صدر کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ القاعدہ سے وابستہ جنگجوؤں کے خلاف زیادہ بڑے پیمانے پر عسکری کارروائی سے اس افریقی ملک کے قحط زدہ علاقوں میں بے گھر افراد زیادہ متاثر ہوں گے۔ٹرمپ پینٹاگون کی اس درخواست کو منظور کر چکے ہیں کہ جنوبی صومالیہ میں الشباب کے خلاف وسیع پیمانے پر فضائی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :