اداکارہ فرح ناز کی زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ جوانی پھر نہیں آنی ‘‘ میں شاندار پرفارمنس

پرستاروں کی طرف سے ملنے والی محبت نے میرے اندر مزید لگن سے کام کرنے کا جذبہ بیدار کیا ‘ گفتگو

اتوار 2 اپریل 2017 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) اداکارہ فرح ناز نے راولپنڈی میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ جوانی پھر نہیں آنی ‘‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کامیاب اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد راولپنڈی پہنچی ہیں جہاں وہ ’’ ریالٹو ‘‘ تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ میں پرفارمنس دے رہی ہیں۔اور ان کی پرفارمنس کو بیحد سراہا جارہا ہے ۔اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پرستاروں کی طرف سے ملنے والی محبت نے میرے اندر مزید لگن سے کام کرنے کا جذبہ بیدار کیا ہے ۔ میں اپنے فن کے ذریعے اپنا نام پیدا کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لئے سچی لگن سے جستجو کر رہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :