آئی جی سندھ کو ہٹانے پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے ، آئی جی سندھ کا چارج چھوڑنے سے انکار

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اپریل2017ء) آئی جی سندھ کو ہٹانے پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے ، آئی جی سندھ نے چارج چھوڑنے سے انکار کردیا ، وہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن تک چارج نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کی تعیناتی براہ راست وفاق کا استحقاق ہے ، سندھ حکومت صرف سفارش کر سکتی ہے ، دوسری طرف سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹا کر سردارعبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ بنا چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی خواجہ کو اسلام آباد کے بااثر حلقوں کی تائیدوحمایت حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :