شہداء پیکیج میں تاریخی اضافہ اور پے سکیل کی اپ گریڈیشن پولیس کی کارکردگی کا اعتراف ہے، مشتاق احمد سکھیرا

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:13

شہداء پیکیج میں تاریخی اضافہ اور پے سکیل کی اپ گریڈیشن پولیس کی کارکردگی ..
لاہور۔یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہاہے کہ شہداء پیکیج میں تاریخی اضافہ اور پے سکیل کی اپ گریڈیشن حکومت پنجاب کی طرف سے پولیس کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگوھا میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بناتے ہوئے غریبوںاور بے سہارا لوگوں کی ترجیحی بنیادوں پرمدد کی جائے۔

دوران ڈیوٹی وردی کی عزت و تکریم کو مقدم رکھا جائے اور کرپشن سے گریز کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ دوران سروس پولیس میں بہتری لانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں۔آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی خدمات کو پولیس کی تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل پو لیس کار کردگی میں بہتری لانے کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔پنجاب بھر کے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کا قیام اور فورس کی ویلفئیر کے لیے کیے گئے اقدامات بھی قابل تعریف ہیں۔ان کے عرصہ تعیناتی میں سفارش کلچر اوررشوت ستانی کی سختی سے حوصلہ شکنی ہوئی۔ آئی جی پنجاب کو سرگودھاآمد پر آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید، ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چودھری، ڈی پی او خوشاب وقاص حسن،ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر،ڈی پی او بھکر خالد محمود، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا، ایس پی پی ٹی ایس سرگودھا ،ایس پی سی ٹی ڈی سرگودھا نے خوش آمدید کہا ۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں ذکاء اللہ شہید پو لیس لائن سرگودھا میں آمد پر سلامی دی گئی۔انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فا تحہ خوانی کی۔اپنے دورے کے دوران آئی جی پنجاب نے دی ایجوکیٹرپولیس پبلک سکول سرگودھا کے ہائی سکول بلاک کا سنگ بنیاد رکھا۔آئی جی پنجاب کو ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں نئے تعمیر ہونے والے ریکر یشن بلاک اور پولیس ہسپتال کا وزٹ کروایا گیااس کے بعد آئی جی پنجاب نے ڈی پی او آفس سرگودھا میںنئے تعمیر ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن بلاک کا افتتاح کیا اور انفار میشن ٹیکنالوجی بلاک،کانفرنس روم اور ڈی پی او آفس کی دیگر برانچز کا وزٹ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :