پاک سرزمین پارٹی اوورسیز کے جائز حقوق کیلئے ہر فورم پرآواز اٹھائے گی اور ہر طرح سے ان کا ساتھ دے گی، انیس قائم خانی

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:13

پاک سرزمین پارٹی اوورسیز کے جائز حقوق کیلئے ہر فورم پرآواز اٹھائے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جوہر باہرو ملائشیا میں پاکستانیوں محنت کشوں اور تاجر برادری کے ساتھ نارر سلوک اور ایک پاکستانی فاروق خان کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی اورسیز کے جائز حقوق کیلئے ہر فورم پرآواز اٹھائے گی اور ہر طرح سے ان کا ساتھ دے گی۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے جوہر باہرو ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کرنے کے لے مثبت اقدامات بروئے کار لائیں اور لاپتہ ہونیوالے ایک پاکستانی فاروق خان کو جلد سے جلد بازیاب کرائیں، دریں اثناء پا ک سرزمین پارٹی کے ہمدرد ساجد یوسف زئی نے فاروق خان کی بازیابی کے لئے پاکستان ہائی کمیشن جاکر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں اور لاپتہ ہونیوالے پاکستانی کو جلد سے جلد بازیاب کرایاجائے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہائی کمیشن کا عملہ ذمہ دارانہ اقدامات بروئے کار لائے تاکہ مستقبل میں اوورسیز پاکستانیوں کو جو کہ ملک کی معیشت کو سہارا دینے میں اہم اور قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا بہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

پاک سر زمین پارٹی فاروق خان کی بازیابی کے لیُ ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں اور خاص کر ساجد یوسف زئی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔#

متعلقہ عنوان :