فیصل آباد:وزیراعلیٰ پنجاب سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر مولانا عطاء الرحمن کی ملاقات

صد سالہ اجتماع دنیا میں تشدد کے خاتمے اور پرامن سیاسی جدوجہد اپنانے کے تاریخی واقعہ کی یاد دلاتا ہے،ملاقات کے دوران گفتگو

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:11

فیصل آباد:وزیراعلیٰ پنجاب  سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق وفاقی ویر سیاحت،سنیٹر مولانا عطاء الرحمن کی ملاقات ، جمعیت علماء اسلام کے صد سالہ اجتماع میں شرکت دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء کا صد سالہ اجتماع دنیا میں تشدد کے خاتمے اور پرامن سیاسی جدوجہد اپنانے کے تاریخی واقعہ کی یاد دلاتا ہے۔

یہ اجتماع کسی مخصوص مکتبہ فکر یا گروپ سے وابستہ نہیں ،خصوصاًبرصغیراورعموماً دنیا بھر کے مسلمانوں نے اسلامی نظام کے نفاذ کی پرامن جدوجہد کیلئے علماء کی رہنمائی میں جمعیت علماء تشکیل دی تھی۔ جمعیت علماء کے صد سالہ عالمی اجتماع پشاور کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مہمانوں کو پورے اعزاز کے ساتھ پنڈال تک پہنچانے کیلئے پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سنیٹر عطاء الرحمن کو یقین دلایا کہ صد سالہ اجتماع کے مہمانوں کو پنجاب اپنا مہمان سمجھتے ہوئے ان کا خیال رکھے گا۔ جمعیت علماء کی پرامن جدوجہد کی سوچ کو پہلے ہندوستان کے علماء نے آزادی کیلئے اپنایا اور بعد میں پاکستان بننے کے بعد جے یوآئی نے پاکستان میں پرامن جدوجہد اپنا کر نظریے کی سیاست کو فروغ دیا۔ جس پر جے یوآئی کو کریڈٹ نہ دینا ناانصافی ہوگا۔جے یوآئی ف کے رہنما پنجاب حکومت کو اپنے علاقوں کے مسائل بتائیں ہم ترجیحی بنیادوںپر حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :