لاہور:باغبانپورہ میں دیرینہ رنجش کی بنا پر8بچوں کے باپ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:06

لاہور:باغبانپورہ میں دیرینہ رنجش کی بنا پر8بچوں کے باپ کو گولیاں مار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) باغبانپورہ کے علاقہ میں دیرینہ رنجش کی بنا پر8بچوں کے باپ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ،پو لیس نے لا ش کو قبضہ میں لیکر پو سٹما ر ٹم کیلئے بجھو ا دیا ۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ شادی پورہ کا رہائشی 50سالہ اسد جوتے تیار کرنے کا کام کرتا تھا۔

(جاری ہے)

رات گئے کام سے فارغ ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ پنج پیر دربار کے قریب نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں جس پر وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے لیا،پولیس کے مطابق مقتول آٹھ بچوں کا باپ تھا اور ان کی آبائی گاوں میں دشمنی چلی آرہی تھی جبکہ اس کے دو بڑے بیٹے قتل کے الزام میںجیل میں ہیں۔

شبہ ہے کہ اسد کو دیرینہ دشمنی پر قتل کیا گیا،تاہم واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ پو لیس کے مطا بق نا معلو م افر اد کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ہے اصل حقا ئق پو سٹما ر ٹم رپو رٹ اور تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گئے۔

متعلقہ عنوان :