ْمریم بی بی کو اندازہ نہیں انکے ساتھ مستقبل میں عوام کیا سلوک کرنے والے ہیں، فواد چوہدری

نوازشریف اور انکی جماعت انسانوں کی فلاح و ترقی پر وسائل خرچ کرنے کو گناہ عظیم سمجھتے ہیں عمران خان نے درختوں کا قتل عام روک کر اور کروڑوں نئے درخت اگا کر ماحولیات کے غضب سے پاکستان کو بچانے کی فکر کی: مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:03

ْمریم بی بی کو اندازہ نہیں انکے ساتھ مستقبل میں عوام کیا سلوک کرنے والے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم بی بی کو اندازہ نہیں انکے ساتھ مستقبل میں عوام کیا سلوک کرنے والے ہیں. نوازشریف اور انکی جماعت انسانوں کی فلاح و ترقی پر وسائل خرچ کرنے کو گناہ عظیم سمجھتے ہیں. انہوں نے یہ بات مریم اورنگزیب کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کی نظر میں صرف وہ منصوبے کارآمد ہیں جن سے اپنے لئے پیسہ بنایا جا سکی.

درختوں اور فصلوں سے شدید نفرت کے باعث نواز شریف نے ذراعت کا جنازہ نکالا. نواز شریف دھرتی پر سبزہ اگانے والے کسانوں پر کسی صورت رحم کھانے کو تیار نہیں. فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دوسری جانب درختوں کا قتل عام کروا کے شریف برادران نے سیمنٹ اور سریے کے جنگلات اگائے ہیں. نواز شریف کو فرق نہیں پڑتا کہ پاکستان خطرناک ماحولیاتی تغیر اور انتہائی خطرات کی زد میں ہی.

ماحول میں غیر معمولی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان نے حال میں بدترین سیلابوں کا سامنا کیا. فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی موسموں میں ناقابل یقین تبدیلیاں لارہی ہی. گرما، سرما اور برسات سمیت ہر موسم کی آمدورفت کے انداز میں غیر معمولی تبدیلی محسوس کی جارہی ہی. عمران خان نے درختوں کا قتل عام روک کر اور کروڑوں نئے درخت اگا کر ماحولیات کے غضب سے پاکستان کو بچانے کی فکر کی. فواد چوہدری نے کہا کہ موسموں میں استحکام کی خاطر درخت لگا کر قدرت کو اسکا حق لوٹانا ہوگا۔