Live Updates

لاہور,میری کامیابی عمران خان کی اصولی سیاست ان پارٹی خواتین راہنمائوں کی بھرپور کاوشوں کا نتیجہ ہے ،نسیم زہرا

حکمران جماعت (ن) لیگ کی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا, نومنتخب ممبر پی ٹی آئی

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:03

لاہور,میری کامیابی عمران خان کی اصولی سیاست ان پارٹی خواتین راہنمائوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف اربن لاہور کی نائب صدر اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن کی نومنتخب ممبر نسیم زہراء نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے ضمنی الیکشن میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلانے والی وارڈ کی غیر سیاسی خواتین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نسیم زہراء کا کہنا تھا کہ میری کامیابی عمران خان کی اصولی سیاست اور ان پارٹی خواتین راہنمائوں کی بھرپور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ جنہوں نے گھر گھر جا کر میرے لئے ووٹ مانگے تھے اور حکمران جماعت (ن) لیگ کی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا بال شبہ آج ہم جس جیت کا جشن منا رہے ہیں اس کا کریڈٹ عمران خان ‘ ولید اقبال اور پارٹی کی ان خواتین اور کارکنان کو جاتا ہے کہ جنہوں نے یہاں سے پی ٹی آئی کو کامیا ب کروانے کے لئے دن رات محنت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نائلہ رشید‘ سلمہ‘رخسانہ ونر‘ مسز کرنل اقبال‘ مسز کرنل صداقت علی‘ مسز ہاشمی‘ مسز طارق‘ مسز اقبال‘مسز ایمان ‘ مس طاہرہ‘ مسز رانا‘ جویریہ‘مسز شعیب‘ مسز شاہد‘ راحیلہ پرویز‘ سعدیہ شاہد‘ غزالہ خالد‘ نگہت حسن‘ راشدہ ناز ‘ نگینہ خان‘ فرح ہمایوں نگہت اور مسز علی رضا اور ان جیسی بہت سے ایسی خواتین جو کہ پارٹی کارکنان نہ ہونے کے باوجود میرے ساتھ سال 2010 سے کام کرتی چلی آرہی ہیں جنہوں نے بے لوث پی ٹی آئی کے لئے کام کیا ہے آج کی تقریب میں نے انہی خواتین کا شکریہ ادا کرنے کے لئے رکھی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی خواتین جن کا میں نام نہیں لے پائی اور پارٹی کے وہ مرد کارکنان جو میرے شانہ بشانہ ڈور ٹو ڈور مہم میں ووٹ مانگتے رہے ان سب کی کاوشوں سے آج ہم نے کنٹونمنٹ بورڈ کا ضمنی الیکشن جیتا ہے اور عمران خان کے گو نواز گو کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا ہے ۔اس موقع پر خواتین نے ڈھولک کی تھاپ پر گو نواز گو اور آئی آئی پی ٹی آئی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات