لاہور, ہم آئینی وقانونی اور جمہوری طر یقے سے ہی اقتدار میں آئیں گے ‘جمہو ریت اور عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں ‘ دعوئوں اور وعدوں سے کام نہیں چلے گا, چوہدری سرور

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:03

لاہور, ہم آئینی وقانونی اور جمہوری طر یقے سے ہی اقتدار میں آئیں گے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) سابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم آئینی وقانونی اور جمہوری طر یقے سے ہی اقتدار میں آئیں گے ‘جمہو ریت اور عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں ‘ دعوئوں اور وعدوں سے کام نہیں چلے گاحکمرانوں کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کر نا ہوں گے ‘ غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی‘ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ملک میں کر پشن کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔

پارٹی دفتر میں کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو میںسابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں دن بدن مسائل میں ہونیوالے اضافہ عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہا ہے عوام کی زندگی میں آسائش نام کی کوئی چیز نہیں،رہی سہی کسرغر بت ‘مہنگائی اوربے روزگاری نے نکال لی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے ڈنگ ٹپاپالیسیوں سے عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے ‘غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی اور غر یب کے پاس اب خود کشی کے سواکوئی آپشن نہیں حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلاکر ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں ۔

متعلقہ عنوان :