عوام کو ترقی و خوشحالی تعلیم ،صحت و امن فراہم کرنا مسلم لیگ ن کی پالیسی ہے ،حلقہ انتخاب کی طرح پورے بلوچستان کو یکساں اہمیت دیتے ہوئے فنڈز جاری کررہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کا بیان

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جمہوری انداز میں جدوجہد کررہے ہیں عوام کو ترقی و خوشحالی تعلیم ،صحت اور امن فراہم کرنا مسلم لیگ ن کی پالیسی ہے پارٹی کے وزراء ارکان اسمبلی اور ممبران اسمبلی جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری حلقہ انتخاب کی طرح پورے بلوچستان کو یکساں اہمیت دیتے ہوئے فنڈز جاری کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

اقدامات سوراب ،زہری ،باغبانہ اور کرخ کے عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ جو ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں عوام کی خدمت کیلئے ایوان بالا میں جمہوری جدوجہد کو اپنا نصب العین بنایا ہے دریں اثناء نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے رضا الرحمن کی قیادت میں جرنلسٹ پینل کو کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئٹہ کے صحافیوں کے حقوق کیلئے تمام وسائل بروائے کار لائینگے ۔