نئی حج پالیسی کا اعلان رواں ماہ کر دیا جائے گا ، حکومت عازمین کو بہترین سہولتیں فراہم کرے گی، وزارت مذہبی امور نے کام شروع کر دیا ہے، ہم حاجیوں کی خدمت اور سہولیات کو اپنا مذہبی فرض سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں

وفاقی وزیر حج و مذہبی امور سردار محمدیوسف کابورے والا میں سویٹ ہوم کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 1 اپریل 2017 18:25

نئی حج پالیسی کا اعلان رواں ماہ کر دیا جائے گا ، حکومت عازمین کو بہترین ..
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اپریل2017ء) وفاقی وزیر حج و مذہبی امور سردار محمدیوسف خان نے کہا ہے کہ نئی حج پالیسی کا اعلان اس ماہ کر دیا جائے گا جس میں حکومت حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ اور بہترین سہولتیں فراہم کرے گی اس پر وزارت مذہبی امور نے کام شروع کر دیا ہے گزشتہ سال حجاج کرام کے لئے کیئے گئے انتظامات پر نا صرف ہمارے حاجی خوش تھے بلکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی بہترین انتظامات کو سراہا اور وزارت حج کو احکامات جاری کئے کہ حاجیوں کی خدمت میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم حاجیوں کی خدمت اور سہولیات کو اپنا مذہبی فرض سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں ، قابل قدر ہیں وہ لوگ جو اللہ اور اسکے رسول کی خوشنودی کے لئے دکھی اور بے سہارا لوگوں کی خدمت مذہبی فریضہ کے تحت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو نواحی گائوں 203/EBمیں کوثر مجید ہائی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور یتیم بے سہارا بچوں کے لئے سویٹ ہوم کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کے لئے ادارے قائم کرنے والوں کی حکومت بھرپور طریقہ سے مدد کرتی ہے دوسرے لوگوں کو بھی انکی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے چاہئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ترقی پذیر ملک ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومتی اقدامات کی بدولت ترقی یافتہ ممالک کی کی صف میں شامل ہو گا تقریب سے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خاں اور دیگر نے سکول کی بچیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کپ شیلڈیں ،سرٹیفکیٹ تقسیم کئے قبل ازیں وفاقی وزیر حج و مذہبی امور سردار محمد یوسف خان نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں کے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علاوہ ازیں وفاقی وزیر سردارمحمدیوسف خان،ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے چیئر مین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بتایا کے نئی حج پالیسی کا اعلان اس ماہ کر دیا جائے گا جس میں حکومت حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ اور بہترین سہولتیں فراہم کرے گی اس پر وزارت مذہبی امور نے کام شروع کر دیا ہے گزشتہ سال حجاج کرام کے لئے کیئے گئے انتظامات پر نا صرف ہمارے حاجی خوش تھے بلکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی بہترین انتظامات کو سراہا اور وزارت حج کو احکامات جاری کئے کہ حاجیوں کی خدمت میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم حاجیوں کی خدمت اور سہولیات کو اپنا مذہبی فرض سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں وہاں پر چوہدری محمد صغیر رامے ،حافظ رضوان عابد آرائیں ،ملک رحمت علی ،حاجی عبدالغفار بھٹی ،اسلم جمال ،عبدالمجید نمبردار،چوہدری لیاقت چیئر مین ،محمد شاہد ،نوید احمد ،رانا ارشاد کونسلر و دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں وفاقی وزیرنے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ کی کوٹھی پر مختصر قیام کیا اور ملاقات کی وفاقی وزیر نے بورے والا میں مدرسہ جامعہ حنفیہ میں ایک مختصر تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دینی مدارس کے طلبا نے قرآن و حدیث کی تعلیم کے علاوہ عصری تعلیمی سرگرمیوں میں بھی نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے منفی تاثر کو ختم کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ میںادارہ ہذا کے طالبعلم کی اول اور پنجاب بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر کیا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا یہ روشن چہرہ ہے کہ یہاں پر طلباء دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رہے ہیںاس موقع پر ادارہ ہذا کہ قاری محمد طیب حنفی و دیگر علماء و بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔