آئی فون سیون پلس لینے پر اخبار میں اشتہار کیا کم تھا؟

حافظ وقاص کے دوست احباب ڈھول لے کر مبارکباد دینے گھر پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اپریل 2017 17:22

آئی فون سیون پلس لینے پر اخبار میں اشتہار کیا کم تھا؟
گجرات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اپریل 2017ء): آپ نے سوشل میڈیا پر گذشتہ دنوں میں ایک تصویر وائرل ہوتی ہوئی ضرور دیکھی ہو گی ، تصویر میں دیکھا گیا تھا کہ دو دوستوں نے گجرات سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست حافظ وقاص کو آئی فون سیون پلس خریدنے کی مبارکباد اخبار میں اشتہار شائع کروا کے دی تھی۔ اخبار میں اشتہار شائع کروانا شاید کافی نہیں تھا کہ اب حافظ وقاص کے دوست آئی فون 7 پلس خریدنے پر مبارکباد دینے کے لیے ڈھول کے ساتھ اس کے گھر بھی پہنچ گئے اور تو اور میڈیا کو بھی بُلا لیا۔

(جاری ہے)

حافظ وقاص کے دوستوں عدنان میاں اور شرجیل بٹ نے بتایا کہ دوست نے ہمیں آئی فون 7 پلس خریدنے کے بعد دعوت دینے میں تھوڑی تاخیر کر دی تو سوچا کہ ہم ایک الگ اور منفرد انداز میں اپنے دوست کو مبارکباد دیں۔ یہ ہوا ہی ھا کہ حافظ وقاص کا ایک اور دوست ڈھول لے کر پھولوں کے ہار لہراتا ہوا بھنگڑے ڈالتا ہوا حافظ وقاص کے گھر پہنچ گیا۔ حافظ وقاص کا کہنا ہے کہ میں اپنے اہل خانہ اور دوست احباب میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے آئی فون 7 پلس خریدا ہے اسی لیے یہ تمام لوگ اس طرح خوش ہو کر مجھے مبارکباد دے رہے ہیں۔