پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ; پی ٹی آئی نے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اپریل 2017 15:41

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ; پی ٹی آئی نے معاملہ پارلیمنٹ میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اپریل 2017ء) : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ماہ میں دس فیصد کم ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹرولمیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی جیبو ں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔حکومت کو عوام کی مشکلات کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ نعیم الحق نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لوٹ مار کی وجہ سے ہی عوام اس حکومت کو ٹیکس دینے کا تیار نہیں ہے۔ رواں سال براہ راست ٹیکس وصولی میں ساڑھے تین فیصد کمی آئی۔ ٹیکس خسارے کو تیل کی قیمتیں بڑھا کر پورا کرنا انتہائی شرمناک ہے۔