لاہور کے رہائشی شہری کو داعش کا مبینہ خط ، گھر اُڑانے کی دھمکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اپریل 2017 14:19

لاہور کے رہائشی شہری کو داعش کا مبینہ خط ، گھر اُڑانے کی دھمکی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اپریل 2017ء) : لاہور کے شہری کو داعش کا مبینہ خط موصول ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ کے رہائشی محمد اکرم کو اپنے گھر میں ایک خط موصول ہوا۔محمد اکرم کے گھر 30 تاریخ کو یہ خط پوسٹ ہوا جس میں محمد اکرم سے متعلق کافی معلومات لکھی ہوئی تھیں۔ خط میں بتایا گیا کہ دو افراد ان کی ریکی کر رہے ہیں۔ جبکہ محمد اکرم کے کارخانے اور جائیداد سے متعلق بھی سب علم ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہری کو موصول داعش کے مبینہ خط میں کوئی بھتہ نہیں مانگا گیا۔ بلکہ کہا گیا ہے کہ تم نے اب تک اتنی دولت ہونے کے باوجود کوئی فلاحی کام نہیں کیا۔ اگر پولیس کو اطلاع دی تو تمہارا گھر دھماکے سے اُڑا دیا جائے گا۔ خط کے آخر میں سیکٹر کمانڈر داعش انٹرنیشنل درج تھا۔ پولیس نے اس خط سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خط پشاور سے پوسٹ کیا گیا لہٰذا پشاور ڈاکخانے سے اس خط کو پوسٹ کرنے والے شخص سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :