امریکی عدالت کا صدر ٹرمپ کو 2کروڑ50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 1 اپریل 2017 13:11

امریکی عدالت کا صدر ٹرمپ کو 2کروڑ50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم
لاس اینجلس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اپریل۔2017ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی عدالت نے ٹرمپ یورنیورسٹی کیس صلح نامے کی توثیق کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو 2کروڑ50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ یونیورسٹی کے طلبا کا کہنا تھا کہ ان سے غلط بیانی کرکے زیادہ فیسیں بٹوری گئیں، طلبا کو کہا گیا کہ انہیں ٹرمپ کے سرمایہ کاری کرنے کے راز بتائے جائیں گے جب کہ ایسا نہیں ہوا، اس مد میں طلبا سے 35ہزار ڈالرز کی فیس وصولی گئی۔

اس معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم میں بھی تنقید کا سامنا رہا۔ تاہم امریکی جج نے صلح نامے کی توثیق کرتے ہوئے ٹرمپ کو ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔دوسری جانب ٹرمپ کے سیاسی مخالفین کاکہنا ہے کہ انہوں نے سزاسے بچنے کے لیے طلباءکے ساتھ صلح نامہ کیا کیونکہ امریکی آئین کے مطابق اگر انہیں فراڈ کے اس کیس میں سزا ہوجاتی تو وہ صدارت کے عہدے کے لیے بھی نااہل قرارپاتے-

متعلقہ عنوان :