انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دوبارہ الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 1 اپریل 2017 13:11

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دوبارہ الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اپریل۔2017ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس میں ایک بار پھر بانی متحدہ الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت کئی راہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔سماعت کے دوران ایم کیو ایم لندن اور پاکستان راہنماوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ تیسری بار موخر کردیاجبکہ 12 مئی کے سات مقدمات کی سماعت بھی 8 مئی تک ملتوی کردیایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس میں جج کی رخصت کے باعث ایم کیو ایم لندن اور پاکستان راہنماوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ تیسری بار موخرکردیا گیا-ملزمان میں محفوظ یار خان، قمر منصور، ساتھی اسحاق، پروفیسر حسن ظفر، امجد اللہ اور دیگر شامل ہیں،عدالت نے ایم کیو ایم قائد،راہنما فاروق ستار،خوش بخت شجاعت،جنید لاکھانی،امین الحق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف عدالت نے بارہ مئی 2007 کے7 مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے تفتیشی افسر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 8 مئی کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔مقدمات میں 60 سے زائد ملزمان مفرور ہیں۔