سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کے لیے خط لکھ دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 1 اپریل 2017 13:11

سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کے لیے ..
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اپریل۔2017ء) حکومت سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کو آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کی خدمات کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا گیا ،جس میں اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست کی ہے۔

صوبائی حکومت نے نئے آئی جی سندھ کے لئے تین نئے نام بھی وفاق کو بھیجے ہیں ،جن میں سردار عبدالمجید ،غلام قادر تھیبو اور خادم حسین بھٹی شامل ہیں۔غلام قادر تھیبوجو اس وقت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے چیئرمین ہیں ،سردار عبدالمجید پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 21 کے افسر ہیں جبکہ خادم حسین بھٹی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :