آسٹریلیا کے شہر سڈنی جانے والا طالب علم کینڈین سڈنی پہنچ گیا-ورجینیا کے شہر لاہور میں پاکستانی لاہور کی ڈاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 1 اپریل 2017 11:49

آسٹریلیا کے شہر سڈنی جانے والا طالب علم کینڈین سڈنی پہنچ گیا-ورجینیا ..
 ٹورانٹو (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اپریل۔2017ء) ہرسال دنیا بھر سے کچھ مسافر آسٹریلیا کے شہر سڈنی جانے کی بجائے کینیڈا پہنچ جاتے ہیں۔حال ہی میں ایک ڈچ طالب علم آسٹریلیا کے شہر سڈنی جانے کے لیے جہاز میں بیٹھے لیکن جب وہ منزل مقصود پر اترے تو انھیں معلوم ہوا کہ وہ کینیڈا کے شہر سڈنی میں پہنچ چکے ہیں۔میلان شیپر کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ ٹکٹ اس لیے حاصل کیا تھا کیونکہ یہ دیگر ٹکٹوں کے مقابلے میں بہت سستا تھا۔

جہاز کے عملے نے متعلقہ طالب علم کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انھیں پہلے ٹورنٹو اور پھر وہاں سے ایمسٹرڈیم واپس جانے کے لیے ٹکٹ کا انتظام کیا۔18 سالہ طالب علم نے کہا کہ جب وہ ٹورنٹو پہنچے تو کسی غلطی کا احساس ہورہا تھا اور وہاں سے کینیڈا کے ایک چھوٹے جہاز سے انھیں پرواز کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جہاز بہت ہی چھوٹا تھا اس لیے میں نے سوچا کہ کیا یہ آسٹریلیا جائے گا ۔

سڈنی، آسٹریلیا کے بجائے سڈنی، کینیڈا جانے کی اس طرح کی غلطی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی بلکہ اس سے قبل 2002 میں بھی برطانیہ کا ایک نوجوان جوڑا اس کش مکش کا شکار ہوا تھا۔ 2009 میں نیدرلینڈز کے ہی ایک بزرگ اپنے پوتے کے ساتھ وہاں پہنچے تھے اور انھیں ایک حادثے میں چوٹیں بھی آئی تھیں۔اٹلی کے سیاحوں سے ایسی ہی غلطی 2010 میں ہوئی تھی۔18 سالہ ڈچ طالب علم کے والد نے اپنے بیٹے کو ایمسٹرڈیم ائرپورٹ سے لیتے ہوئے ناگواری کا اظہار کیا ااور خوب ہنستے رہے۔

یاد رہے کہ 1940سے 1970کی دہائی کے درمیان پاکستان کے شہر لاہور کے لیے دوسرے ملکوں سے بجھوائی جانے ڈاک امریکی ریاست ورجینیا کے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے صرف75میل کے فاصلے پر اورنج کاﺅنٹی میں 7میل لمبی لاہور روڈ پر واقع اس چھوٹے سے ٹاﺅن کو 1870میں آباد کیا گیا جس کی بنیا د جیکسن فیملی نے رکھی -جیکسن خاندان برطانوی راج کے دوران لاہور آیا تو لاہور شہر کے سحر میں مبتلا ہوگئے اور وطن واپس جاکر انہوں نے اپنی جاگیر پر لاہور کے نام سے قصبہ آباد کیا جہاں کاﺅنٹی کا پہلا سکول کھولا گیا اسی طرح ورجینیا کے لاہور میں پوسٹ آفس اور دیگر کاروبار اور افراد آکر آباد ہوتے گئے-جیکسن خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ 1920سے1970 کے درمیان اکثر لاہورکے لیے لکھے جانے والے خطوط ورجینیا پہنچ جاتے تو ان کے بزرگ ان خطوط پر پتے کے آگے پاکستان لکھ کر انہیں اصل منزل کی طرف روانہ کردیتے-اسی طرح کی ایک داستان امریکی درالحکومت ڈسٹرکٹ آف کولمبیا(واشنگٹن ڈی سی ) کی ہے دنیا میں کئی لوگ ریاست واشنگٹن اور واشنگٹن ڈی سی کو ایک سمجھ بیٹھتے ہیں حالانکہ بذریعہ کار دونوں کے درمیان 40گھنٹوں کی مسافت ہے -اسی طرح امریکا کے ہی شہر نیویارک کے بارے میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں علم نہیں نیویارک ریاست کا ریاستی دارالحکومت Albany ہے اور عام طور پر امریکا میں رہنے والے نیویارک‘نیویارک کہتے ہیں تو مطلب ہوتا ہے نیویارک شہر -دنیا میں بہت سارے شہروں کے ایک جیسے نام ہونے سے دلچسپ واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں -


متعلقہ عنوان :