احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 1 اپریل 2017 11:47

احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اپریل۔2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ناسازہونے کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔ملزمان پر 462 ارب اور 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔دوسری طرف ملزمان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے جج کا کنٹریکٹ بھی ختم ہو چکا ہے اورتاحال نیا جج تعینات نہیں کیا جا سکا۔ملزمان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت لنک جج نمبر ایک نے کی۔

متعلقہ عنوان :