Live Updates

تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات کیوں ہوئی؟ اندر کی کہانی سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اپریل 2017 00:57

تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات کیوں ہوئی؟ اندر ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ2017ء) تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے حوالے سے معروف صحافی ارشد شریف کی جانب سے اندر کی کہانی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ارشد شریف نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان خیبرپختونخواہ میں جاری دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، پاک افغان سرحد کو سیل کرنے اور آئی ڈی پیز کی واپسی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

جبکہ دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال جس میں پاناما لیکس کے متوقع فیصلے اور ڈان لیکس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ارشد شریف کے مطابق حکومت پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد عدالتوں پر حملے کا سوچ رہی ہے۔ ارشد شریف نے مزید کیا تفصیلات فراہم کی ہیں؟ ملاحظہ کیجیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :