فیصل آباد, اپنے آبائی حلقے سے انتخابی نشان گھوڑے پر الیکشن لڑوں گا, چار جماعتی اتحاد ملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت بنے گا,صاحبزادہ حامد رضا

جمعہ 31 مارچ 2017 23:55

فیصل آباد, اپنے آبائی حلقے سے انتخابی نشان گھوڑے پر الیکشن لڑوں گا, ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء) ․سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اپنے آبائی حلقے سے انتخابی نشان گھوڑے پر الیکشن لڑوں گا۔ چار جماعتی اتحاد ملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت بنے گا۔چار جماعتی اتحاد اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ جلد کرے گا۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات چیت ہورہی ہے۔ اپوزیشن کے اتحاد کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

پاناما کیس کے فیصلے میں تاخیر سے عوام میں تشویش پیدا ہورہی ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بے لگام لوڈ شیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہو چکاہے۔

(جاری ہے)

حکمران چار سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم تو کیا کم بھی نہیں کرسکے۔ حکمرانوں کے تمام وعدے اور دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکمران سڑکیں اور پل بناکر لمبا مال بنارہے ہیں۔

اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میںہو شربا اضافہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے۔ قوم کا لوٹا ہوا سرمایہ بیرونی ملکوں سے واپس لایا جائے۔ پنجاب کے دور دراز پسماندہ علاقوں کی سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیںلیکن پنجاب حکومت نے لاہور کی ایک سڑک پر 70ارب خرچ کر ڈالے ہیں۔ اورنج ٹرینوں اور میٹرو بسوں سے ملک ترقی نہیں کرتے۔ پاکستانی حکمران عالم اسلام کے انتشار کا حصہ بننے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :