فیصل آباد,وزیر اعلی پنجاب کادو اپریل کا دورہ ایک پر پھر ملتوی

جمعہ 31 مارچ 2017 23:55

فیصل آباد,وزیر اعلی پنجاب کادو اپریل کا دورہ ایک پر پھر ملتوی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کادو اپریل کوفیصل آبادکا دورہ ایک پر پھر ملتوی ہوگیا، دوسال سے زائد عرصہ کے بعد زیر اعلیٰ پنجاب فیصل آباد آرہے تھے اور انہوں نے یہا ںپر 10بڑے منصوبوں کا افتتاح کرناتھاضلعی انتظامیہ کی تمام تر تیاریاں اورپھرتیاں د ھری کی دھری رہے گئیں آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ترکی جا رہے جس کی وجہ سے ان کادو اپریل کوفیصل آبادکا دورہ ملتوی ہوگیا ،جبکہ ذریع کا کہنا ہے کہ اب وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف 9اپریل کوفیصل آباد آئیں گے اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی متوقع فیصل آباد آمد کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے تیاریاں شروع کردی ہیں یادر ہے وزیر اعلی پنجاب کی اس قبل کئی مرتبہ فیصل آباد کا آمدکا شیڈول جاری کیا گیا ہے مگر سیاسی مصبرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ٰ پنجاب اس لئے فیصل آباد نہیں آتے کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے درمیان اختلافات ہے ہوسکتا ہے کہ ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آبا د آنے سے انکار کردیا ہو کیونکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء گروپ ہی وزیر اعلی پنجاب میاںشہباز شریف کی آمد کے سلسلہ میں تیاریاں رہاتھا،

متعلقہ عنوان :