ملک بھر میں جاری وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوںکو ماہ جون تک مکمل کیا جائے گا

وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدکی حضرو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

جمعہ 31 مارچ 2017 23:53

ملک بھر میں جاری وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوںکو ماہ جون تک مکمل کیا جائے ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ ملک بھر میں جاری کاموں کو ماہ جون تک ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کسی افسر کی کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، 2018ء کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر اشرف بٹ ،رئیس احمد ڈار ،حاجی احسان خان ،حاجی ابرار ،بھولا سیٹھ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کرترقیاتی کاموں کے جال بیچھائے جارہے ہیں تا کہ عوام کے مسائل حل ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی احکامات کے بعد تمام افسران کو ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ وہ جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں انہوں نے کہا کہ اٹک میں بھی ترقیاتی کاموں تیزی لائی جارہی ہے وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون سے ضلع بھر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں این اے 57کے عوام سے جو بھی وعدے کئے گئے تھے ان کو پورا کیا جارہا ہے 2018تک حلقہ کا کوئی علاقہ سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ 2008کے بعد حلقہ کے عوام کیلئے اپنے دورازے کھلے رکھے کبھی اپنے آپ کو وزیر نہیں بلکہ عوام کا خادم سمجھا 2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کر کے ملک کو ترقی کی جانب گامزند کرے گی۔