سینیٹر شاہی سید کی پارا چنار میں خودکش حملے کی شدید مذمت

دہشت گرد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث منظم ہو رہے ہیں، صدر اے این پی سندھ

جمعہ 31 مارچ 2017 23:49

سینیٹر شاہی سید کی پارا چنار میں خودکش حملے کی شدید مذمت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کرم ایجنسی پارا چنار میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوسناک سانحے میں معصوم بچوں، خواتین اور دیگر بے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی ہے، باچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میںاے این پی سندھ کے صدر نے مذید کہا ہے کہ دہشت گرد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث منظم ہو رہے ہیںہم بار ہا یہ مطالبہ کرتے آ رہے ہیں کہ صورتحال کی نزاکت کا احسا س کرتے ہوئے ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے عوام کی جان و مال کا تحفط یقینی بنایا جا سکے تاہم حکومت کی جانب سے صرف بیانات کے علاوہ کوئی ٹھوس حکمت عملی نظر نہیں آ رہی ، انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی نیشنل ایکشن پلان پر ملک بھر میں عمل درآمد کیا جائے تو دہشت گردوں کو سر اٹھانے سے روکا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اے این پی بار بار یہ مطالبہ کرتی رہی لیکن ہماری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے عوام آج پھر جنازے اٹھا رہے ہیں ،اور اگر ’’نیپ‘‘ پر عمل درآمد نہ ہوا تو بڑی تباہی ہو سکتی ہے، ، انہوں نے کہا کہ بم دھماکے دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہیں ، انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے ، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :