مجاھد بریلوی پاکستان کا اثاثہ ہیں، گورنر سندھ
صحافت میں ان کی خدمات بے مثال ہیں، پریس کلب میں مجاہد بریلوی کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
جمعہ 31 مارچ 2017 23:49
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ مجاھد بریلوی پاکستان کا اثاثہ ہیں ، ان کی شخصیت جونیئرز کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے عملی صحافت کو عروج بخشا ہے۔ انہوں نے کہ صحافتی آزادی مجاھد بریلوی اور ان جیسے دیگر مجاھد صحافیوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ذمے داری بہت حساس نوعیت کی ہوتی ہے کیونکہ ان کی رائے عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔ میڈیا تنقید ضرور کرے لیکن عوامی فلاح و بہبود کے مثبت کاموں کو بھی اجاگر کرے۔گورنر سندھ نے کہا کہ مجاہد بریلوی نے اپنی نئی کتاب میں اپنے ماضی کی یادوں کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا ہے دوران صحافت ان کی شہید بینظیر بھٹو ، حبیب جالب ، بشیر مرزا اور منہاج برنا سمیت دیگر معروف شخصیات کے ساتھ گذارے انمول لمحوں کو تحریر کیا گیا جس کو پڑھنے سے سیر حاصل معلومات کے ساتھ ساتھ شخصیات کے وژن سے آشناہی حاصل ہوئی تاریخ کے طالب علم کے لئے یہ معلومات نادر وقیمتی اور انمول خزانہ سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملتا ہے میں کتابوں کا مطالعہ ضرور کر تا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے اس دور میں ہماری نوجوان نسل مطالعہ سے دور ہو تی جارہی ہے جس سے نوجوان اپنی تاریخ سے کافی حد تک نا آشنا ہیں ہمیں اس جانب سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی نوجوانوں کو مطالعہ کی طرف راغب کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے مجاہد بریلوی کو شاندار کتاب تحریر کرنے پر مبارک باد بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مجاہد بریلو ی مستقبل میں بھی تاریخ کے گم شدہ واقعات کو آئندہ نسل کے لئے کتابی شکل میں محفوظ کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.