امیرجماعت اسلامی کی پارا چنار دھماکہ کی شدید مذمت

جمعہ 31 مارچ 2017 23:45

امیرجماعت اسلامی کی پارا چنار دھماکہ کی شدید مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مارچ2017ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پارا چنار دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہو ں نے جاںبحق ہونے والوں کی مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردری اور تعزیت کا اظہارکیاہے ۔