اوستہ محمد، گنداخہ سے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ،میر جان محمد جمالی

بجلی گرڈ اپ گرڈ کرنے کے ساتھ گرلزکالج اور اسپورٹس گراونڈ کے لئے بھی فنڈز رکھے ہیں ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 31 مارچ 2017 19:52

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) اوستہ محمد، گنداخہ سے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انکے حل حل کے لئے بجلی گرڈ کو اپ گرڈ کرنے کے ساتھ گرلزکالج اور اسپورٹس گراونڈ کے لئے بھی فنڈز رکھے ہیں صحت کے حوالے آغا خان لیبارٹری اور بچوں کے معیاری کے لئے کی جی اسکول کو ایف سی کے حوالے کررہے ہیں تاکہ اوستہ محمد کے بچوں کو معیاری تعلیم مل سکے ہم دعوے نہیں کرتے ہیں کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر عامر خان جمالی کی جانب سے دس روزہ اسپورٹس فیسٹول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب میر عبدالنبی خان جمالی کرکٹ گراونڈ میں منققد ہوا جس میں سابق ایم میرحیدر علی جمالی ریٹائر میجر میر جاوید خان جمالی خلعی چیرمین جعفرآباد میر زبیر خان جمالی میجر ایف سی وسیم احمدڈی سی جعفرآباد طارق قمر بلوچ اے سی کیپٹین ذوالفقار علی پی پی کے سابق ضلعی صدر سید منظور احمد شاہ کونسلر سجاد ابڑو سیلمان سلطان بختیار خان مری کے علاو قبائلی عمائدین شہری کھلاڑیوں نے شرکت کیا اس موقع پر چیرمین میر عامر خان جمالی نے کہا کہ اوستہ محمد میونسپل کمیٹی نے کم وسائل کے باوجود بھی عوام کو تفریع کا موقع فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد شہر میں عوام کو صحت کے سہولیات میسر نہیں ہیں جدید ہسپتال کی ضرورت ہے اور سیوریج کا سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے جوکہ میونسپل کمیٹی کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں جس کے لئے صوبائی حکومت اوستہ محمد شہر کے لئے ایک گرانٹ دیں تاکہ پھر یہاں مسائل میں کچھ کمی آئے میر جان محمد جمالی نے کہا کہ اوستہ محمد شہر ایک تاریخی شہر ہے اور ہم بینادی مسلم لیگی ہیں اورہمارے بڑوں نے میر جعفرخان جمالی کے بھی اس ملک کے لئے قربانیاں ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمشہ ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے انہوں نے کہا گنداخہ شہر کو ٹاون کادرجہ دینے کے لئے بھی کوشاں ہیں اور گنداخہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ سیم کنیال کا بھی ہم نے حل کروا دیا ہے جوکہ عوام کئی سالوں سے سیلاب کے زدمیں تھے ہم کام خلوص دل سے کرتے ہیں لوگوں کو دیکھنے کے لیے نہیں ہم سے جو بھی ہوسکے گا ہم عوام کی خدمت کرتے رہنگے اس موقع پر میر جان محمد جمالی حیدر علی جمالی میر جاوید خان جمالی میر عامر خان جمالی دیگر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں اور عوامی خدمات صحافتی خدمات کرنے والوں کو شلیڈ اور سند دئے گے تعریب سے قبل مختلف اسکولوں کے بچوں نے مختلف کھیلوں کا مظاہرہ کیا اور بلوچی رقص بھی پیش کئے گے اور جئے پاکستان کے نعرہ بلند کئے گے ۔

متعلقہ عنوان :