امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مستعفی ہونے پر غور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 31 مارچ 2017 15:18

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مستعفی ہونے پر غور
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 مارچ۔2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مستعفی ہونے پر غور کررہے ہیں-وائٹ ہاﺅس کے سابق اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے رواں سال جنوری میں ہی صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے وہ مستعفی ہونے پر غور کررہے ہیں کہا جارہا ہے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پرامریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیربرائے قومی سلامتی ایڈم مائیکل فلن شدید دباﺅ میں ہیں اور اگر ان کے اعصاب جواب دے جاتے ہیں تو ساری ذمہ داری براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ پر عائدہوگی اور انہیں مواخذے کا سامنا کرنے پڑے گا-مائیکل فلن کے وکیل بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کے ”کلائنٹ“کو استثنی دیا جائے اور انکوائری کمیشن کے سامنے ان کے بیان کو ان کے خلاف کسی بھی کیس میں استعمال کرنے کی یقین دہانی کروائی جائے تو مائیکل فلن ”پوری کہانی“ سنانے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ مائیکل کے پاس یقینی طور پر ایک کہانی ہے-ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے مشیر انہیں مواخذے سے بچنے کے لیے مستعفی ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ موسم گرما کے دوران ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیں گے-ٹرمپ کو اپنے خاندان کے افراد کو وائٹ ہاﺅس میں اہم اور حساس نوعیت کی ملازمتیں دینے پر بھی شدید تنقید کا سامنا ہے-ٹائیلرجوکہ وائٹ ہاﺅس میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں انہوں نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پغام میں کہا ہے کہ انہیں دوانتہائی قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جلد مستعفی ہوکر اقتدار مکمل طور پر نائب صدر مائیک پینس کے حوالے کردیں گے-دوسری جانب وائٹ ہاﺅس کی ویب سائٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا کے آئین کے آرٹیکل ایک سیکشن 9کے تحت ایک پبلک پٹیشن بھی موجود ہے جس پر اب تک ایک لاکھ 32ہزار سے زائد شہری دستخط کرچکے ہیں ‘پٹیشن میں صدر ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں-ان پر روس کے ساتھ مالی مفادات وابستہ ہونے کے الزامات بھی عائدکیئے گئے ہیں-

متعلقہ عنوان :