محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 81برس کے ہو گئے ، کل اپنی سالگرہ منائیں گے

جمعہ 31 مارچ 2017 13:13

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 81برس کے ہو گئے ، کل اپنی سالگرہ منائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) پاکستانی ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 81برس کے ہو گئے ، کل (ہفتہ ) یکم اپریل کو اپنی سالگرہ منائیں گے ۔ اس روز ان کے چاہنے والے خصوصی تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

وہ ایک نامور سائنسدان تھے۔ انہوں نے مئی 1998 ء میں بلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں۔ انہوں سائنسی، تحقیقی اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں۔ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔