پاک فوج کا جنڈولہ میں آپریشن‘ٹی ٹی پی کا اہم راہنماءساتھی سمیت ماراگیا-آئی ایس پی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 31 مارچ 2017 12:25

پاک فوج کا جنڈولہ میں آپریشن‘ٹی ٹی پی کا اہم راہنماءساتھی سمیت ماراگیا-آئی ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 مارچ۔2017ء) جنوبی وزیرستان کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے جنڈولہ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سجنا گروپ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد محمود الحسن اپنے ساتھی سمیت مارا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنڈولہ کے قریب سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران ہائی ویلیو دہشت گرد محمودالحسن عرف خواجہ مدنی مارا گیا۔

محمودالحسن کا تعلق ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے تھا، جس کا ساتھی بھی ہلاک ہوگیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔دوسری جانب فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان نے تلی اور سبی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ، اینٹی ٹینک اور بارودی سرنگوں سمیت 10 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :