آپریشن رد الفساد، دہشتگرد محمود الحسن ساتھی سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 مارچ 2017 11:43

آپریشن رد الفساد، دہشتگرد محمود الحسن ساتھی سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مارچ 2017ء) : ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنڈولہ میں خفیہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشتگرد محمود الحسن عرف خواجہ مدنی کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ دہشتگرد محمود الحسن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے سجنا گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگرد مخلتف وارداتوں اور بڑی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ دوسری جانب ایف سی بلوچستان نے سبی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ برآمد ہوئے اسلحے میں ایس ایم جیز، ہینڈ گرینیڈ، رائفلز اور اینٹی ٹینک مائنز سمیت بارودی سرنگیں اور دس کلو دھماکہ خیز مواد شامل ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :