عراق میں داعش کا خودکش حملہ،14افراد ہلا ک،36زخمی

بغداد کے داخلی راستے میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا لیا

جمعہ 31 مارچ 2017 11:50

عراق میں داعش کا خودکش حملہ،14افراد ہلا ک،36زخمی
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میںہونے والے خودکش حملے میں 14افرادہلاک جبکہ 36 افراد زخمی ہوگئے ، حملے کی ذمہ داری انتہا پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بغداد کے داخلی راستے میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا لیا،دھماکے میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ۔دھماکے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی کے ذمہ دار اداروں نے گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ادھرداعش کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مذکورہ دھماکے میں کئی ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔