پاکستانی نژاد امریکی جوڑے کے گھر میں توڑ پھوڑ۔ قرآن پاک کو بھی شہید کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 مارچ 2017 10:59

پاکستانی نژاد امریکی جوڑے کے گھر میں توڑ پھوڑ۔ قرآن پاک کو بھی شہید ..
ورجینیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مارچ 2017ء) : پاکستانی نژاد امریکی جوڑا گھر واپس لوٹا تو دیکھا کہ گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ مسلمان جوڑے سعیب اور ماہ رخ نے بتایا کہ وہ اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے نیویارک گئے تھے جب گھر واپسی پر انہیں اپنا ہی گھر انتہائی بگڑی ہوئی حالت میں ملا۔ گھر آنے پر اس مسلمان جوڑے نے دیکھا کہ گھر میں موجود قرآن پاک کو ٹکڑے کر کے شہید کیا گیا تھا جبکہ مسلم مخالف وال چاکنگ کرنے کے بعد انتہا پسند ان کے گھر سے پاسپورٹس اور دیگر قیمتی اشیا سمیت شادی کی خوشی میں ملنے والے تحائف اور سونے کے زیورات بھی لے اُڑے تھے۔

شادی شدہ جوڑا ایک سال قبل ہی امریکہ شفٹ ہوا تھا ۔ شعیب نے بتایا کہ یہ سب دیکھ کر میں حیرت اور بے یقینی کے عالم میں تھا مجھے لگا یہ کوئی بُرا خواب ہے جو ابھی ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ اکثر 24 مارچ سے 27 مارچ کے درمیان نقب زنی اور چوری کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ شعیب نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ چوری ہمارے مسلمان ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے۔

جیسے ہی چور گھر میں داخل ہوا اسے علم ہوا کہ یہاں مسلمان مقیم ہیں لہٰذا اس نے سب چیزیں لے اُڑنے کا تہیہ کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران برآمد ہونے والے شواہد اور فنگر پرنٹس سے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس واقعہ کے بعد ربیکا لنک نامی ایک امریکی لڑکی نے ''Go Fund me''کے نام سے ایک پیج بنایا تا کہ مسلم جوڑے کے نقصان کی بھرپائی کی جا سکے۔

اس پیج کے ذرہعے اب تک 7 ہزار ڈالر اکٹھا کیےجا چکے ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پیار نفرت سے زیادہ اثر رکھتا ہے۔ شعیب نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد ہم خوفزدہ ہو گئے تھے لیکن اس کے بعد لوگوں کی محبت اور ان کے ہمارے لیے یکجہتی کو دیکھ کر ہمارا امریکہ اور انسانیت پر یقین پھر سے بحال ہو گیا ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ اس طرح کی چیزوں کو خود پر حاوی نہ کریں کیونکہ اس طرح نفرت پھیلانے والوں کی جیت ہو گی۔ ہم ایسا کوئی بھی واقعہ نہیں ہونے دینا چاہتے اور نہ ہی ہم یہاں سے بھاگ کر کہیں اور جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :