سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 3 رنز سے شکست

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 مارچ 2017 01:02

سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ..
پورٹ آف سپین (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پورٹ آف سپین میں کھیلے جانے والے سیریز کےدوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ایک مرتبہ پھر سے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمیوئلز نے 44 رنز کی اننگ کھیلی۔ پاکستان کو سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔