برطانیہ کا سب سے بڑا خاندان۔19 بچوں کی ماں کے ہاں 20 ویں بچے کی پیدائش متوقع
امین اکبر جمعرات 30 مارچ 2017 23:52
برطانیہ کی سب سے بڑی فیملی نے اعلان کیا ہے کہ اُنکے ہاں 20 بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے۔42سالہ سو راڈفورڈ اور اس کے 46 سالہ شوہر نوئل نے فیس بک پر اپنے فالوور کو بتایا کہ ستمبر میں اُن کے ہاں 20 ویں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔آنے والے بچے کو 10 بھائی اور 9 بہنیں ملیں گی۔
یہ فیملی لنکا شائر کے سابقہ کیئر ہوم میں رہتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مسٹر اور مسز راڈفورڈ نے سب بچوں کی پرورش حکومت سے کوئی فوائد حاصل کیے بغیر کی ہے۔
(جاری ہے)
مسز راڈفورڈ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 14 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔اخبار کے مطابق فیملی بچوں کی پرورش پر سال میں 30 ہزار پاؤنڈ خرچ کرتی ہے۔ اس میں بچوں کی سالگرہ پر 100 پاؤنڈ اور کرسمس پر 100 سے 250 پاؤنڈ پر ملنے والا جیب خرچ بھی شامل ہے ۔
دنیا کی سب سے بڑی فیملی میزورم، بھارت میں رہتی ہے، جہاں زیونا چنا نام کے ایک شخص کے 39 بیویوں سے 94 بچے ہیں۔
زیونا کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت شخص ہے۔ وہ 100 کمروں کے چار منزلہ گھر میں رہتا ہے۔ اس گھر میں وہ 94 بچوں، 14 بہووں اور 33 پوتوں پوتیوں کے ساتھ رہتا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.