سکول میں چوری کرنے والا سکول کے گیٹ سے الٹا لٹک گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 مارچ 2017 23:52

سکول میں چوری کرنے والا سکول کے گیٹ سے الٹا لٹک گیا
ایریزونا کے ایک سکول میں چوری کرنے والا ایک شخص  جب بھاگتے  ہوئے نوک دار سلاخوں والے گیٹ کو چھلانگ لگا کر عبور کرنے لگا توپینٹ پھنسنے سے گیٹ پر ہی الٹا لٹک گیا۔ اسی دوران اس کی پینٹ بھی اتر گئی۔
ٹسکن یونیفائیڈ سکول ڈسٹرکٹ کی ترجمان مشل والنزویلا  نے بتایا کہ ایک تالا ساز  نے  ایک شخص کو  تالا لگے کمرے کی طرف جاتے دیکھا تو  اس کی طرف سے مشکوک ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران چور نے بھی تالا ساز کا نوٹس لے لیا اور فرار ہوگیا۔ اس کے فرار کی کوشش کامیاب ہونے ہی لگی تھی کہ گیٹ سے چھلانگ لگاتے ہوئے اس کی پینٹ نوک میں پھنس گئی اور وہ الٹا لٹک گیا۔
اس غیر معمولی نظارے کو وہاں سے گزرنے والے طالب علم نے دیکھا تو اس کی تصویر بنا کر فیس بک پر شیئر کر دی۔ کچھ دیر بعد پولیس نے آکر چور کو گرفتار کر لیا۔
واقعے کے وقت سکول میں چھٹیوں کی وجہ سے کوئی طالب علم موجود نہیں تھا۔