چینی حکومت نے گمشدہ 1 کروڑ40 لاکھ چینی افراد نکالے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 مارچ 2017 23:52

چینی حکومت نے گمشدہ 1 کروڑ40 لاکھ چینی افراد نکالے

چین اس وقت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے تاہم اس کی آبادی میں اب ایک دم سے 1 کروڑ 40 لاکھ افراد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ان افراد کا اس سے پہلے ملک کے کسی  سرکاری ریکارڈ میں کوئی اندراج نہیں تھا۔ قانونی ریکارڈ کے مطابق چین میں ان افراد کا کوئی وجود نہیں ہے۔منسٹری آف پبلک سیکورٹی  اب ان افراد کی رجسٹریشن کا کام  کر رہی ہے۔

(جاری ہے)


کچھ لوگوں کا اندازہ ہے کہ چین کی ایک بچے کی پالیسی ان افراد کے گم رہنے کی وجہ بنی۔

چین میں ایک بچے سے  زیادہ پیدا کرنے پر بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا تھا، اسی وجہ سے بہت سے افراد اپنے دوسرے بچے کی رجسٹریشن ہی نہیں کراتے تھے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ چینی افراد اپنی بیٹیوں کی بجائے صرف بیٹوں کو رجسٹر کراتے تھے۔ اب خیال کیا جا رہا ہے کہ چین میں عورتوں کی تعداد مردوں کے مقابلے میں 25 ملین زیادہ ہو جائے گی۔