69فیصد پاکستانی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں سے مطمئن ہیں،گیلپ سروے

جمعرات 30 مارچ 2017 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) گیلپ سروے کے مطابق 69 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئیسنجیدہ کوششیں کرہی ہے جبکہ 31 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششیں وقت اور پیسے کا ضیائع ہے۔تفصیلات کے مطابق گیلپ اور گیلانی پاکستان کی جانب سے گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کے سروے میں کہا گیا ہے کہ 69 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی کے بحران کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے چاروں صوبوں سے مردو خواتین سے قومی نمائندے کے نمونے کے طور پر اس بارے میں پوچھا گیا کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت حقیقی طور پر توانائی کے بحران کو حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ جب کہ دوسروں کا کہنا ہے کہ یہ سب کرپشن اور وقت کا ضیائع ہے ۔ حکومت توانائی کے بحران کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔ سروے میں توانائی کے بحران کے حل کے لئے حکومتیں کوششوں کے بارے میں جب پوچھا گیا تو جواب میں 69 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی کے بحران کو حل کرنے کے بارے میں سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے جب کہ 31 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششیں وقت اور پیسے کا ضیائع ہے ۔ …(م د)

متعلقہ عنوان :