Live Updates

علیم خان کی صحافیوں سے بدتمیزی کا معاملہ، تحریک انصاف رپورٹرز ایسوسی ایشن، آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی صحافتی قیادت کا مشترکہ اجلاس ،علیم خان کی جانب سے صحافیوں کو دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 30 مارچ 2017 23:35

علیم خان کی صحافیوں سے بدتمیزی کا معاملہ، تحریک انصاف رپورٹرز ایسوسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی صحافیوں سے بدتمیزی کے معاملے پر تحریک انصاف رپورٹرز ایسوسی ایشن، آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی صحافتی قیادت کا مشترکہ اجلاس پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی زیرصدارت نیشنل پریس کلب میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علیم خان کی جانب سے 24 نیوز کے رپورٹر اویس کیانی اور دیگر صحافیوں کو دی جانے وال دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے واقعہ کی مذمت جبکہ علیم خان سے آن کیمرہ صحافیوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔

24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مقررہ وقت میں معافی نہ مانگی گئی تو یکم اپریل بروز ہفتہ کو عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس حوالہ سے ایک مشترکہ پانچ رکنی ایکشن کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں این پی سی صدر شکیل انجم، آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری علی رضا علوی، پی ایف یو جے کے ممبر ایف ای سی عامر سجاد سید اور ٹیرا سے سہیل چوہدری اور ایازاکبر یوسفزئی شامل ہوں گے۔ کمیٹی احتجاج کے حوالے سے تمام معاملات کی نگرانی کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات