امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقی جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے اقلیتوں سے متعلق خصوصی مشیر ککس تھیمز کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات

جمعرات 30 مارچ 2017 23:35

امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقی جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے اقلیتوں سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقی جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے اقلیتوں سے متعلق خصوصی مشیر ککس تھیمز نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

طارق فاطمی نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے بالکل واضح ہے کہ قوم نے نفرت اور تقسیم کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے ہندو برادری کے لئے ہولی کے پیغام‘ جامع نعیمیہ میں علماء سے خطاب اور کرسمس کے موقع پر ان کے پیغام سے اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کے لئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔