معذور افراد کی صلاحتیں اجاگر کی جائیں تو یہ معاشرے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 30 مارچ 2017 23:26

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان نے کہا ہے کہ معذور افراد جن کو اللہ تعالی نے خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے اگر ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے تو یہ معاشرے میں ایک اہم رول ادا کر سکتے ہیں ۔ معذور افراد کی حوصلہ افزائی سے ہی ان میں احساس کمتری کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ انسانیت کی خدمت ہی در اصل عبادت ہے انھوں نے کہا کہ معذور خواتین اگر نئے عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے کیا کوشش کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ معاشرے میں قابل تقلید کردار ادا نہ کر سکیں۔

وہ معذور خواتین کو تربیتی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر فضل محمود نے خطاب کرتے ہوئے معذور افراد کو معاشرے کا اہم فرد بنانے میں بحیثیت مسلمان قرآن و سنت کے حوالے سے ہر مسلمان کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حکومت کی جانب سے باہم معذور افراد کے لیے قانون سازی سمیت ان کے ہاتھوں کی تیار کردہ اشیاء کو عام مارکیٹ تک رسائی دینے اور حوصلہ افزائی کرنے جیسے حکومتی کردار کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر چیئرمین پاکستان بیت المال نیئر جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک مسلمان ہونے کے ناطے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہم سب کا دینی فریضہ ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال اس وقت ہری پور کی سطح پر مستحق مرد و خواتین کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں ان کی مدد کر رہا ہے تا کہ ایسے افراد کی احساس کمتری کو دور کیا جا سکے اس موقع پر کوآپریٹو سوسائیٹی کے جمیل احمد ،پروگرام مینیجر جلال الدین،پروگرام آفیسر نائلہ شوکت ،شیر کریم ،پروگرام مینیجر تہمینہ افصال ، سوشل آرگنائزر بینش بی بی ارو فراضیہ شاہین نے بھی اپنے اپنے خطاب میں LCDDPاور PHKNکے اغراض و مقاصد پر گہری روشنی ڈالی اور اس پروگرام کے تحت اب تک استفادہ حاصل کرنے والے باہم معذور افراد کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2006سے لے کر سال 2017تک 4500سے زائد افراد کو فنی تربیت اور3400سے زائد افراد باہم معذوری کو زاتی کاروبار کے زریعے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے میں ہمارا ادارے نے معاونت کی گزشتہ روز کی تقریب میں کل 26افراد باہم معذوری نے حصہ لیا تھا جن میں ہینڈی کرافٹ ٹریننگ کی آٹھ خواتین تھیں جن کی ماسٹر ٹرینر میڈم فائزہ رحمان تھیں جبکہ فوڈ پروسیسنگ کی ٹریننگ میں کل تیرہ افراد باہم معذوری نے شرکت کی تھی جس کی ماسٹر ٹرینر عزیز فاطمہ تھیںتقریب کے آخر میں مہمان خصوصی قیصر خان نے 20خواتین باہم معذوری میں اسناد تقسیم کیں جبکہ اس موقع پر قیصر خان،ڈاکٹر فضل محمود،نیئر جعفری ،شوکت رحمان مشوانی،جمیل احمد ،جلال الدین و دیگر میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں