خیبر پختو نخوا ہ حکو مت کے صحت کارڈ غیر مستحق افراد میں تقسیم ہو نے لگے ،مستحقین علا ج کے لیے در بدر ٹھو کر یں کھا نے پر مجبور

جمعرات 30 مارچ 2017 23:25

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)خیبر پختو نخوا ہ حکو مت کی جا نب سے جا ری کر دہ صحت کارڈ غیر مستحق افراد میں تقسیم ہو نے لگے مستحقین علا ج کے لیے در بدر ٹھو کر یں کھا نے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطا بق خیبر پختو اہ حکو مت کی جا نب سے غر یب افراد میں صحت کارڈز کی تقسیم کے بجا ئے مبینہ طور پر ایسے غیر مستحق افرادکو بھی شا مل کیا گیا ہے جن کے بار ے میں بتا یا جا تا ہے کہ وہ معا شرے میں بہتر ین معا شی پو زیشن رکھتے ہیں جبکہ اکثر ایسے افراد کے نا م بھی شا مل ہیں جو خود اپنے نا م کے شا مل ہو نے پر حیر ت کا شکار ہیں اور اُنھو ں نے صحت کا رڈ لینے سے انکار کردیا ہے زرائع کا مز ید کہنا ہے کہ مذ کورہ کارڈز ہر کارڈ ہو لڈر کے نا م پر بن کر آ یا ہے جسے بذ ریعہ شنا ختی کارڈ نمبر اور ایڈریس اُس تک پہنچا نے کی ذمہ داری ایک این جی او کو بھار ی معا وضے کے عو ض سو نپی گئی ہے تا ہم صحت کارڈ مبینہ طور پر ممبرا ن صو با ئی اسمبلیو ں کے ہر یو نین کو نسل میں مو جود فو کل پر سن تقسیم کر رہے ہیںاور ہر ی پور ضلع میں کارڈو ںکی ایک بڑی تعداد تا حا ل متعلقہ افراد تک نہیں پہنچا ئی جا سکی جبکہ دوسر ی جا نب مستحق افرادعلا ج کے لیے در بدر کی ٹھو کر یں کھا نے پر مجبور ہیں جھنو ں نے صوبا ئی حکو مت سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔