اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادکاتجاوزات کے خلاف نواں شہر میں آپریشن پختہ تجاوزات مسمار‘ مزاحمت پر دو افراد گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2017 23:25

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادکاتجاوزات کے خلاف نواں شہر میں آپریشن پختہ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد رومان برہانہ نے تجاوزات کے خلاف نواں شہر میں آپریشن کے دوران پختہ تجاوزات مسمار کردی ہیں ‘ مزاحمت پر دو افراد گرفتارکرکے تھری ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی سرکل میر پورطاہر اقبال ‘ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر ‘ ایس ایچ او تھانہ کینٹ بمعہ نفری پہنچ گئے ‘تمام پختہ تجاوزات مسمارکردی گئیں ہیں۔

جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد رومان برہانہ نے پچھلے دو سالوں سے نواں شہر میں تعطل ہونے والے آپریشن کا آج سے آغاز کر دیا ۔جب اسسٹنٹ کمشنر رومان برہانہ اپنے سکواڈ ہمراہ آپریشن کرنے جب لکھ پتی چوک میں پہنچے تو چوک میں واقع مارکیٹ کے مالک ‘محمد علی جدون ‘ ندیم خان جدون اور ان کے حمایتیوں کی طرف سے شدید مزا حمت کا سامنا کرنا پڑا اور دو گھٹنے سے زائد ٹائم اے سی اور مارکیٹ کے مالکان کے درمیان بات چیت ہوتی رہی مگر وہ بے سود ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران مزاحمت پر اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس کی بھاری نفری منگوا لی اور ساتھ ہی مزاحمت کرنے والوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کیا اور بھاری نفری کے ہمراہ احتجاج کرنے والوں کو منتشر کر دیا۔مارکیٹ مالکسجاد خان اور توصیف خان کو گرفتار کر کے تھری ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر کے نواں شہر تھانہ نواں شہر منتقل کر دیاجنہیں آج ڈیرہ جیل منتقل کر دیا جائے گا ۔

لکھ پتی چوک میں تجاوزات کو مسمار کر دیا۔لکھ پتی چوک سے گڑھی پنہ چوک تک تمام تجاوزات گرا دیں جب اسسٹنٹ کمشنر کا آپریشن سکواڈ سردار اعظم ہائوس کے قریب پہنچا تو سردار اعظم نے اسسٹنٹ کمشنر سے کچھ وقت مانگا اور ساتھ ہی ددوبارہ پیمائش کرنے کا کہا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ چار مرتبہ نوٹس جاری ہو چکے ہیں آج کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جس پر لکھ پتی چوک سے گھڑی پنہ تک تمام تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا تجاوزات آپریشن کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رومان برہانہ نے کہا کہ انتظامیہ کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ہم نے بھی پالیسی کو فالو کرنا ہوتا ہے