کینٹ پولیس کا منشیات فروش کے گھر چھاپہ،بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد،ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 30 مارچ 2017 23:25

کینٹ پولیس کا منشیات فروش کے گھر چھاپہ،بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) کینٹ پولیس نے شیخ البانڈی میں منشیات فروش کے گھر چھاپہ کے دوران بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے قبل ازیں میں منشیات فروش کو متعدد مرتبہ گرفتار کیا ۔ملزم ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ منشیات فروشی شروع کردیتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ کینٹ عبدالغفور نے مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ شیخ البانڈی میںمنشیات فروش شمشیر عرف دودھ پتی کے گھر چھاپہ کے دوران 35بوتل دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم عرصہ دراز سے اپنے گھر میں منشیات فروشی کے دھندے میں مصروف ہے۔پولیس نے قبل ازیں متعدد مرتبہ ملزم کو گرفتار کیا تاہم عدالت سے ضمانت پر رہائی کے بعد ملزم دوبارہ منشیات فروشی شروع کردیتا ہے۔تھانہ کینٹ میں ملزم پر مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :