ڈی ایس آر شہید عبد الجبار عباسی میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

جمعرات 30 مارچ 2017 23:25

ڈی ایس آر شہید عبد الجبار عباسی میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا ..
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) لاڑکانہ شہر کے پی سی بی گرائونڈ میں 31 ونگ شہباز رینجرز کی جانب سے دوسری ڈی ایس آر شہید عبد الجبار عباسی میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2017ء کا افتتاح رینجرز کے ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل محمد عاصم نے شاٹ کھیلتے ہوئے کیا۔ ٹورنامنٹ میں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ قمبر کے رائل فال کرکٹ کلب اور لاڑکانہ کے استاد اکیڈمی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹاس جیت کر استاد اکیڈمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 112 رنز بنائے جس کے جواب میں رائل فال کی ٹیم نے 15 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ ینگ اسٹار کرکٹ کلب اور سندھ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں ینگ اسٹار کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز بنائے جس کے جواب میں سندھ کرکٹ کلب کی ٹیم نے 19 ویں اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :