صحت مندپنجا ب کیلئے پو ر ے ڈو یژن کی انتظا میہ کو پور ی لگن سے کا م کر نا ہو گا،کمشنر ملتان

جمعرات 30 مارچ 2017 23:22

ملتان۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) کمشنر ملتان بلا ل احمد بٹ نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبا ز شر یف صحت کی سہولیا ت کی عو ام النا س تک سہل رسائی ہر صورت ممکن چا ہتے ہیں اور اس میں کسی بھی قسم کی رکا وٹ بر دا شت نہیں کر یں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی کا وشو ں کا ثمر عوام الناس تک پہنچا نا ہما ر ی ذ مہ دار ی ہے صحت مندپنجا ب کیلئے پو ر ے ڈو یژن کی انتظا میہ کو پور ی لگن سے کا م کر نا ہو گا اور اس سلسلے میں’میں کو ئی کوتا ہی بر دا شت نہیں کرو ں گا ۔

ان خیا لا ت کااظہا ر کمشنر ملتان ڈو یژ ن نے نشتر ہسپتال ،بر ن یو نٹ ،ملتا ن انسٹیٹیو ٹ آ ف کڈ نی ڈسیزیز اور ڈ ر گ ٹیسٹنگ لیبارٹر ی کے دور ے کے دو را ن عملے کو ہد ایت دیتے ہوئے کیا ۔کمشنرملتا ن نے ڈ ویژ ن بھر کے اسسٹنٹ کمشنر زکی کمیٹیا ں تشکیل دیتے ہو ئے انہیں روزانہ کی بنیا دو ں پر ہسپتا لو ں کا دور ہ کر نے کی ہد ایا ت جا ر ی کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے کہا کہ نشتر ہسپتا ل کے تما م مشینو ں کو فو ر ی چیک کیا جا ئے جبکہ خرا ب مشینو ں کو جلد از جلد ٹھیک کروایا جا ئے تا کہ لو گ اس سے مستفید ہو سکیں ۔

ہسپتا لو ں کے واش رومز میں صا بن ۔ہا تھ دھونے اور خشک کر نے کا ساما ن وغیر ہ مہیا کیا جائے ۔انہو ں نے کہا کہ ہسپتالو ں میں واش رو مز کی حالت بہت ابتر ہو تی ہے انہیں مکمل صا ف رکھا جا ئے ۔گر میوں کے موسم کومد نظر رکھتے ہوئے لوگو ں کیلئے پا نی اور بیٹھنے کیلئے سا ئے کا بھی بندوبست فو ر ی کیا جا ئے ۔کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے ملتا ن انسٹیٹیو ٹ آ ف کڈ نی ڈسیزیز کا دورہ کیا ۔اور عما ر ت اور دیگر مشینی آ لا ت کا جا ئز ہ لیتے ہوئے ضرو ری ہد ایا ت جا ر ی کیں ۔اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر ملتان نا در چٹھہ ،اسسٹنٹ کمشنر صد ر محمد مدثر ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مبشر اور دیگر ڈا کٹر ز بھی کمشنر ملتا ن کے ہمرا تھے ۔

متعلقہ عنوان :